21 اپریل 2014 - 17:40
مصر میں صدارتی امیدوار کا سرگرم کارکن گرفتار

مصر کی فوج نے ملک کے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار "حمدین صباحی" کی الیکشن مہم کی کمیٹی کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج نے صدارتی نامزد امیدوار "حمدین صباحی" کی الیکشن مہم کی کمیٹی کے سرگرم رکن کو شیخ زوید کے علاقے میں ان کے گھر کے سامنے سے گرفتار کیا ہے۔ "حمدین صباحی" کے قریبی ساتھی کی گرفتار کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ مصر ایسی حالت میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کے قریب ہورہا ہے کہ اس ملک کی سیکیورٹی کی صورت حال عدم استحکام کا شکار ہے۔ مصر کے شہر "جیزہ" میں ایک پولیس مرکز پر ہونے والے حملے کے بعد ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس مرکز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری "مجاہدین مصر" نامی گروہ نے قبول کی ہے۔ مصر کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات 26 و 27  مئی کو منعقد ہوں گے۔

منبع: ریڈیو تہران

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲